کم پٹرول دینے والے پمپ مالکان کو بھاری جر مانے ہو نگے
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رانا صفدر شبیرنے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس پر وزن کے پیمانوں کو چیک کیا ۔
اوربعض پمپس پر کم وزن کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے مالکان کو جرمانے کئے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو کم پٹرول ملنے کی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی اور وزن میں ہیراپھیری کے مرتکب پٹرول پمپس مالکان کو نہ صرف بھاری جرمانے بلکہ قانونی کارروائی بھی ہوگی۔