قریبی تعلقات میں امانت لئے 4 لاکھ 80 ہزار روپے خورد ربرد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر )قریبی تعلقات میں امانت لئے گئے 4 لاکھ 80 ہزار روپے خورد ربرد کرلئے گئے ۔
تھانہ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 191رب میں عرفان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے قریبی تعلقات کی بنا پر شادی کے بہانے اس سے 4 لاکھ 80 ہزار روپے بطور امانت حاصل کئے ۔ بعد ازاں مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے خوردبرد کرلئے گئے ۔