انگلینڈ کی سابق کرکٹر ایسا گوہا کی جسپریت سے آن ایئر معذرت
لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کی سابق کرکٹر ایسا گوہا نے بھارت کے فاسٹ بالر جسپریت بمرا سے آن ایئر معذرت کر لی۔ایسا گوہا نے گزشتہ روز کمنٹری کے دوران جسپریت بمرا کے لیے نامناسب لفظ کا چناؤ کیا تھا۔
سابق خاتون کرکٹر اور کمنٹیٹر نے بمرا کو ‘موسٹ ویلیو ایبل پرائمیٹ’ کہا تھا۔ آن ایئر معذرت کرتے ہوئے ایسا گوہا نے کہا ہے کہ جسپریت کی تعریف کرتے ہوئے مجھ سے غلط لفظ کا انتخاب ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی غلطی پر معذرت خواہ ہوں۔