الیکٹرک وہیکلز انڈسٹری کی ترقی کیلئے پالیسی سفارشات پیش
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس نے الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری اور استعمال بڑھانے کیلئے پالیسی سفارشات پیش کر دی ہیں ۔
سفارشات میں ای وی انڈسٹری کی ترقی کیلئے مختصر، درمیانے اور طویل مدتی اہداف تجویز کیے گئے ہیں، پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری کو عالمی ویلیو چین میں شامل کرنے اور اسٹیٹ بینک سے گرین فنانسنگ پلان کی تیاری کی سفارش کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پہیہ مستقبل کا ضامن کے عنوان سے پائیڈ کی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کی ترقی کے لیے سفارشات تیار کر لیے گئے جن میں ای وی ایم انڈسٹری کی ترقی کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔