مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہری کو لہولہان کر دیا

مسلح افراد نے فائرنگ  کرکے شہری کو لہولہان کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر )مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہری کو لہولہان کردیا۔تھانہ سرگودھا روڈکے علاقے حاجی آبادکے رہائشی رمضان نامی شہری نے پولیس کوبتایا۔۔۔

 کہ موٹرسائیکل سوار دو مسلح ملزموں کی جانب سے اس کے بھائی کو قابو کرلیاگیااور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ فائرنگ کرکے لہولہان کردیا بعد ازاں ملزم اسلحہ لہراتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں