لاہور چیمبر کابجلی کے نرخ میں فوری کمی کا مطالبہ

لاہور چیمبر کابجلی کے نرخ میں فوری کمی کا مطالبہ

لاہور (این این آئی)لاہور چیمبر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں فوری طور پر کمی اور پاور سیکٹر پر ٹیکسز کی تعداد کم اورفکسڈ چارجز واپس لیے جائیں ۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان نے کہا کہ بجلی انڈسٹری کا انتہائی اہم خام مال ہے اور اس کی قیمت میں اتار چڑھاؤ براہ راست ہماری برآمدات سے منسلک ہے ، بھارت میں بجلی کا اوسط نرخ 7 سے 8 سینٹس فی یونٹ، بنگلہ دیش میں 8 سے 9 سینٹس فی یونٹ ، سری لنکا میں 9سے 12سینٹ فی یونٹ جبکہ پاکستان میں بجلی کا اوسط نرخ 16 سینٹ کے لگ بھگ ہے ۔ تاجکستان میں بجلی کا ریٹ 2سے 3سینٹ فی یونٹ ہے ۔ عالمی منڈی میں ان ممالک کا مقابلہ کیسے کریں گے ۔ میاں ابوذر شاد نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں بجلی کی زیادہ قیمت صنعتوں اور کاروباری طبقے کے لیے ناقابل برداشت ہو چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں