قصور: وارداتیں،مزاحمت پر فائرنگ،شہری زخمی

قصور: وارداتیں،مزاحمت پر فائرنگ،شہری زخمی

قصور،الہ آباد(نمائندگان دنیا) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا ۔

مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائر مارکر ایک شخص کو زخمی کردیا۔ تفصیل کے مطابق ناروکی ماہجہ پتوکی کا رہائشی الطاف حسین راجپوت موٹرسائیکل پر روسہ ٹبہ سٹی چونیاں کے نزدیک جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے 1لاکھ 20ہزار نقدی چھین لئے ۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرمار کر اسے زخمی کردیا جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ چک نمبر 55 کوٹ رادھاکشن میں محمدنعیم کے گھر 6لاکھ 88ہزار نقدی ،4تولہ طلائی زیورات ، موبائل فون ،کوٹ رادھاکشن کے علاقہ نیکے میں محمدرمضان کے گھر سے 1لاکھ نقدی ، موبائل فون اور طلائی زیورات لوٹ لئے گئے ۔ کھارا صدر قصور کے نزدیک نعیم نور سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون،موٹرسائیکل ، بگھیانہ کلاں میں محمدعامر سے موٹرسائیکل ،بھلو صوا صدر قصور میں اعظم سے 45ہزار نقدی،موبائل فون ، پرانا اُوراڑہ راجہ جنگ کے نزدیک محمدالیاس سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل، کنگن پور روڈ پر الہ آباد کے تاجر شیخ عمران سے 1لاکھ ساٹھ ہزار روپے لوٹ کر لے گئے ۔سبزی منڈی قصور سے عرفان ، الیکٹرانکس کی دکان سے صہیب طارق ،برج مہالم پتوکی سے محمدناصر کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔ علاوہ ازیں ججہ کلاں کا رہائشی شرافت اپنی دُکان پر تھا کہ4 ڈاکوؤں نے 15ہزار نقدی، موبائل فون اور دُکان میں موجود گاہک منظوراحمد سے پرس چھین لیا۔ وہاں پر موجود لوگوں نے 2 ڈاکوؤں مظہر اور عبدالرزاق کو پکڑ لیا جبکہ ان کے 2ساتھی فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں