ہائیکورٹ : غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف دائر درخواست واپس لینے پر نمٹا دی
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں ملک میں جاری غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آج کل تو لوڈ شیڈنگ بالکل نہیں ہو رہی،دوبارہ اگر غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ ہوئی تو عدالت سے رجوع کیجئے گا۔