34 مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاریوں سمیت 7 ملزم گرفتار

 34 مقدمات میں مطلوب  3 اشتہاریوں سمیت 7 ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کر کے 34 مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاریوں سمیت 7 ریکارڈ یافتہ ملزموں کو گرفتار کر لیا۔خفیہ اطلاع پر ناکے لگا کر ملزموں کو دور ان سفر بھاری اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

 ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا بابو صابو انٹر چینج پر 30 مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار کئے گئے ، ندیم اوروقاص محمود لاہور سمیت دیگر اضلاع کو بھی مطلوب تھے ، 2 غیر قانونی پستول، 2 میگزین،بھاری تعداد میں گولیاں، چوری کی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ بابو صابو انٹر چینج پر ہی 4 مقدمات میں مطلوب اے کیٹیگری اشتہاری فرحان بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ محمود بوٹی پر مشتبہ گاڑی سے 2 رائفلز، 4 میگزین، بھاری تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ملزموں فرحان، جہانگیر، محمد احمد اور محمد ظہیر کو گرفتار کر لیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں