14 سالہ لڑکا مبینہ طورپر اغواء
فیصل آباد(سٹی رپورٹر )گھر سے فیکٹری ملازمت کیلئے جانے والے 14 سالہ لڑکے کو مبینہ طورپر اغواء کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرکے علاقے چکنمبر209رب کے رہائشی سلیمان کا 14 سالہ بیٹا فدا حسین گھر سے فیکٹری ملازمت کیلئے نکلا جسے راستے سے ہی نامعلوم ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر اغواء کرلیاگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔