سیالکوٹ:کمیشن رپورٹ پسند نہ آنے پر وکلا سمیت11افراد کا تحصیلدار پر تشدد
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )کمیشن رپورٹ پسند نہ آنے پر وکلا سمیت11افراد کا تحصیلدار پر تشدد، مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کیمطابق تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ کچہری میں عدالت اعجاز حسین شاہ نے ایک مقدمہ میں تحصیلدار عاطف محمود کو کمیشن بورڈ مقرر کیا اور رپورٹ پیش کرنے کا کہا جس پر عاطف نے رپورٹ پر بنا کر پیش کردی تاہم رانا ندیم افضل، رانا فہد، میاں طارق اور انکے 8نامعلوم ساتھیوں نے رپورٹ کے کچھ پوائنٹ پسند نہ آنے پر توں تکرار کی اور ڈنڈوں اور ہوروں مکوں کے وار کرکے اسے زخمی کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔