اندھی گولی سے لڑکے کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج

اندھی گولی سے لڑکے کے  زخمی ہونے کا مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اندھی گولی کا نشانہ بن کر کمسن لڑکے کے زخمی ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آبادکے علاقے چک نمبر 7۔ب کے رہائشی امتیاز نامی شہری کی جانب سے پولیس کوبتایا گیا کہ نامعلوم ملزمان کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ کے دوران اندھی گولی کا نشانہ بن کر اسکا 8 سالہ بیٹا ثقلین زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں