لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں لیاقت علی نامی شہری کی جواں سالہ لڑکی کو ملزم ریاض نوکری کا جھانسہ دیکر اپنے ساتھ نجی ہوٹل میں لے گیا۔ جہاں اسے مبینہ طورپر زبردستی زیادتی کانشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا۔ پولیس نے مقدمہ در ج کرلیا۔