بھارت :پالیتانا گوشت پر پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا شہر بن گیا

بھارت :پالیتانا گوشت پر پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا شہر بن گیا

گجرات(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست گجرات کا ایک شہر گوشت پر پابندی لگانے والا دنیا کا سب سے پہلا شہر بن گیا۔

پالیتانا نامی اس شہر میں یہ پابندی کا جین برادری کے مذہبی اصولوں (بالخصوص عدم تشدد اور تمام جانداروں کے لیے رحم دلی) کے تقدس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے ۔گوشت کی فروخت اور کھپت پر پابندی 200 سے زائد جین پیشواؤں کے ایک بڑے مظاہرے کے بعد لگائی گئی۔ ان پیشواؤں نے شہر میں 250 قصائیوں کی دکانوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔جس کے جواب میں حکومت نے پالیتانا میں کھانے کے لیے جانوروں کو مارنے اور گوشت اور انڈوں کی فروخت پر پابندی کا قانون نافذ کر دیا۔سوشل میڈیاپر اس پابندی کے حوالے سے ملاجلاردعمل دیکھنے کومل رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں