’’ایلین پلانٹ‘‘جس کا تعلق پودوں کے کسی خاندان سے نہیں

’’ایلین پلانٹ‘‘جس کا تعلق پودوں کے کسی خاندان سے نہیں

لندن(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے ایک منفرد فاسل دریافت کی ہے جو کسی پھول دار پودے کی قسم سے تعلق نہیں رکھتا۔

محققین نے پہلی بار فاسل بنے ان پتوں کو امریکی ریاست یوٹاہ کے علاقے رینبو میں 1969 میں دریافت کیا تھا۔جرنل اینلز آف بوٹنی میں شائع ہونے والے نئی تجزیے میں معلوم ہوا کہ یہ فاسل پتے 4 کروڑ 70 لاکھ برس پرانے ہیں اور ایک منفرد پودے سے تعلق رکھتے ہیں جس کے پھول اور پھل نایاب عام نہیں۔پہلے سائنس دانوں کا یہ خیال تھا کہ یہ پودا جِنسینگ خاندان سے تعلق رکھتا ہے ۔لیکن تازہ ترین تحقیق میں اس پودے کے فاسل کا مزید جائزہ لیا گیا جس میں معلوم ہوا کہ فاسل کے تنے سے جڑے پتے، پھل اور پھول جینسینگ خاندان کے دوسرے پودوں جیسے نہیں تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں