ڈسکہ:عامل نے تشدد کرکے نوجوان کو قتل کر دیا
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار) علاج معالجہ کیلئے آئے عامل نے ساتھیوں کیساتھ ملکرتشدد کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق دوران گشت پولیس کو اطلاع ملی کہ موضع پھانگٹ میں ارشداور وقاص نے نوجوان اسامہ کے علاج کیلئے عامل خالد جاوید کو گھربلایا ، اسی دوران اسامہ کی عامل خالد جاوید کیساتھ تکرار ہوگئی اور ملزموں خالد جاوید’ارشد ’وقاص اور دو نامعلوم نے اسامہ کو تشددکانشانہ بناناشروع کردیا جس کے نتیجہ میں نوجوان کی حالت خراب ہوگئی اور دم توڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔