ہائیکورٹ نے مغوی کی عدم بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں مغوی کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے پولیس کے درخواستگزارخاتون کے شوہرکیخلاف مقدمہ خارج کرنے کے بیان پردرخواست نمٹادی۔
جسٹس علی ضیاباجوہ نے صبابی بی کی درخواست پرسماعت کی جس نے شوہرکی غیرقانونی حراست سے بازیابی کیلئے رجوع کیا،ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر ، ایس پی انویسٹی گیشن شیخورہ ،ڈی ایس پی فیروز والا ، ڈی ایس پی آرگنائزر شیخوپورہ پیش ہوئے ۔