جمبر سے ایک شخص اغوا
قصور(نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ صدر پھول نگر کی حدود میں مدینہ کالونی جمبر سے ایک شخص کو اغوا کرلیا گیا۔۔۔
خاتون کنیز بی بی نے پولیس تھانہ صدر پھول نگر کو بتایا کہ میرا 40سالہ خاوند محمدخان موبائل فروخت کرنے کے لیے بازار گیا جوتاحال واپس نہیں آیا،شبہ ہے کہ کسی نامعلوم ملزم نے اُسے اغوا کرلیا ہے ، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔