ملزموں کا ماں بیٹوں پر کلہاڑیوں سے حملہ،زخمی کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر مسلح افراد نے گھر گھس کر ماں بیٹوں کو قابو کرکے کلہاڑیوں کے وار کرتے ہوئے زخمی کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے چکنمبر 145رب میں یاسین نامی شہری نے پولیس کوبتایا کہ وہ اپنی والدہ اور بھائِیوں کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران مسلح ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر گھر پر دھاوا بول دیااور گھر پر موجود ماں بیٹوں کو قابو کرکے کلہاڑیوں سے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیاگیا۔ بعد ازاں ملزم قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔