جعلی اشٹام پیپرز و ٹکٹس فروخت کرنے والے 2نوسرباز گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ وومن ریس کورس پولیس نے جعلی اشٹام پیپرز و ٹکٹس فروخت کرنے والا 2 رکنی گروہ گرفتار کر لیا۔۔۔
تھانہ وومن ریس کورس پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دورا ن جعلی اشٹام پیپرز و ٹکٹس فروخت کرنے والے ملزمان نعمان رحمت اورصابر سلیم کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 20 عدد جعلی مہریں ، درجنوں جعلی اشٹام پیپرز ، سٹیشنری ، لیپ ٹاپ ، سی پی یوز ، کمپیوٹر سسٹم ، لیمینیشن شیٹس ، پسٹل 30 بور و گولیاں برآمد کرلیں ۔ان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹی گیشن ونگ کر دیاگیا ۔