نارنگ منڈی :جائیداد تنازع پر سوتیلی ماں کو قتل کر دیا
نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)نارنگ منڈی کے نواح میں نوجوان نے جائیدادکے تنازع پرفائرنگ سے سوتیلی ماں کو قتل کردیا۔
بتایاگیا ہے کہ نواحی گاؤں سدھانوالی کے رہائشی امجد کی شادی صبا سے ہوئی جس سے چاربیٹے ہیں ، امجد کی وفات کے بعد صبا نے کالاخطائی کے رہائشی ناصرگجرسے شادی کر لی اور سوتیلے بیٹوں سے جائیداد میں حصہ کا تقاضا شروع کر دیا ، گزشتہ روز سوتیلے بیٹوں اور والدہ میں تلخ کلامی ہوئی جو طول پکڑ گئی جس پر حسنین نے فائرنگ کردی ،35 سالہ صبا موقع پر جاں بحق ہوگئی ،ملزم فرار ہو گیا ۔نارنگ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔