امانت رکھوایاگیا لاکھوں روپے مالیت کا سامان خوردبرد کرلیاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری تعلقات میں امانت رکھوایاگیا لاکھوں روپے مالیت کا سامان خوردبرد کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاوّن کے علاقے ڈرائی پورٹ کے قریب بشیر نامی شہری کی جانب سے پولیس کوبتایا گیا کہ ملزمان کے پاس قریبی اور کاروباری تعلقات کی بناء پر لاکھوں روپے مالیت کا گارمنٹس کا سامان بطور امانت رکھوایا جو بعد میں مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے ملزم نے خورد برد کرلیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔