لڑکی کے اغوا میں ملوث اشتہاری بہاولپور سے گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار انویسٹی گیشن پولیس نے لڑکی کے اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم کو بہاولپور سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق تھانہ داتا دربار انویسٹی گیشن پولیس نے اغوا کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری اختر کو بہاولپور سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 1سال قبل عقیلہ نامی لڑکی کو اغوا کر لیا تھا جس پر والد نے تھانہ داتا دربار میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومیین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔