ممتاز آباد میں ٹریفک حادثہ ، نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

ممتاز آباد میں ٹریفک حادثہ ، نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

ملتان(کرائم رپورٹر )تھانہ ممتازآباد کے علاقے میں ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق محمد شہباز موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہاتھا کہ رام کلی کے قریب اچانک تن پر اوڑھی ہوئی چادر ٹائر میں پھنسنے سے روڈ پر گرگیا اور پیچھے سے آنے والے ٹرک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں