ایف آئی اے اہلکار بن کر بھتہ وصول کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں سمیت5گرفتار

لاہور( کرائم رپورٹر)ایف آئی اے اہلکار بن کر کال سنٹرز سے بھتہ وصول کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں سمیت5ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزموں نے سول لائنز میں واقع ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے دفتر سے 5لاکھ روپے بھتہ وصول کیا۔ اس دوران ملزموں نے کال سنٹر کے عملے سے 3لاکھ روپے اے ٹی ایم سے نکلوائے اور 5لیپ ٹاپ کے ساتھ اڑھائی لاکھ روپے نقدی بطور بھتہ وصول کی۔ گرفتار ہونے والے اہلکاروں میں شاہدراویل پولیس ٹریننگ سنٹر فاروق آباد، عثمان پیرو ماڈل ٹاؤن میں تعینات ہیں ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف بھتہ خوری اور اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کر لیا ۔ ملزموں سے 5لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی ۔