موترہ:چور کہنے پر 3بھائیوں پرفائرنگ ،ایک شدیدزخمی

موترہ(نامہ نگار )دو ملزمان کی میلہ دیکھ کر آنیو الے تین بھائیوں پرفائرنگ ایک گولی لگنے سے شدیدزخمی، تھانہ موترہ کے علاقہ عالم دراز کا بشیرہمراہ بھائی وسیم اور عظیم میلہ دیکھ کر واپس بھٹہ پر آئے۔۔۔
تو اسی دوران موٹرسائیکل سوار ملزم سبحان اور ایک نامعلوم آگئے اور آتے ہی انہوں نے ان پر فائرنگ کرناشروع کردی جس کے نتیجہ میں اس کا بھائی گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا، وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے کہ چند روز قبل اس کے بھائی نے ملزم سبحان کو چور کہاتھا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔