کامونکے :چور لاکھوں کے زیورات،قیمتی سامان لے گئے

کامونکے (نامہ نگار )چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔گزشتہ روز واہنڈو کا حافظ عمر گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے گیا جسے چور لے گئے ۔
آمنہ پارک کے عبدالجبار کے گھر سے اُنکی ملازمہ طاہرہ اپنی والدہ اور بہن کی مدد سے لاکھوں کے زیورات لے گئی۔کوٹلی نو کے زمیندار آصف اور حامد کے کھیتوں سے چور بجلی کی موٹریں اور پیٹر انجن لے گئے جبکہ سید پور بھٹیاں اور کھوتڑے کے زمینداروں سعد نوید اور افضال کے کھیتوں سے دو پیٹر انجن اور موٹر چوری ہوگئی۔