سلانوالی میں ڈکیتی اور چوری کی5وارداتیں،مقدمات درج

سلانوالی میں ڈکیتی اور چوری کی5وارداتیں،مقدمات درج

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی میں ڈکیتی اور چوری کی پانچ وارداتیں، ڈاکو اور چور تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی 99 ہزار روپے مالیت کے تین موبائل فونز، 48 ہزار روپے مالیت کے سولر پلیٹس اور بیٹری جبکہ 25 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل لے اڑے۔۔۔

 تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ افراد کی درخواست پر مقدمات درج کر لیے ، بتایا گیا ہے کہ چک نمبر 139 جنوبی کا رہائشی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملازم حفیظ اللہ سینما روڈ پر میزان بینک کی اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا کر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ سلانوالی شاہین روڈ پر سیم نالہ کے قریب تین ڈاکوؤں نے اسے روکا اور گن پوائنٹ پر 20 ہزار روپے کی نقدی چھین لی، ڈکیتی کی دوسری واردات بھی اسی مقام پر ہوئی جہاں پر آئس کریم کے سیل مین معوذ اور اس کے ساتھیوں سے تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 45 ہزار روپے کی نقدی اور 72 ہزار روپے مالیت کے دو موبائل فون چھین لیے ، چوری کی واردات اسلام نگر روڈ پر بستی رسول آباد کے مقام پر ہوئی جہاں نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑا ہوا 25 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل لے گئے ، چوری کی دوسری واردات پیر بازار ریلوے اسٹیشن کے قریب ہوئے جہاں پر خریداری کے لیے آئی خاتون نسیم اختر کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے شاپنگ بیگ کو بلیڈ سے کٹ لگا کر نامعلوم شخص 80 ہزار روپے اور 27 ہزار روپے کا موبائل فون لے گیا، چوری کی تیسری واردات محلہ اسلم کالونی کے رہائشی نعیم عباس کے زیر تعمیر مکان پر ہوئی جہاں سے نامعلوم چور 48 ہزار روپے مالیت کے سولر پلیٹس اور بیٹری چوری کرکے لے گئے تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ افراد کی درخواست پر مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں