شہر میں 85وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں 85وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔ 2رکنی گروہ نے صرف ماڈل ٹاؤن و اقبال ٹاؤن ڈویژن میں مجموعی طور پر 85 وارداتیں کیں۔
ترجمان کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے ملزموں کو ریکی و انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزموں کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی چوری کی نکلی۔، ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزموں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔