راہوالی:آتش گیر مادہ سے تیار پٹاخے فروخت کرنیوالا گر فتار

راہوالی(نمائندہ دنیا )آتش گیر مادہ سے تیار شدہ پٹاخے اور انار فروخت کرنے والے ملزم کوکینٹ پولیس نے گر فتار کرلیا۔۔۔
اس سے برآمد شدہ مال قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کردیا ،کینٹ پولیس نے مخبر کی اطلاع پرکشمیرکالونی بازار میں ہارون ولد شوکت حسین ملک کو قابو کرلیا اور اس سے ملنے والا تیار شدہ آتش بازی کا سامان قبضہ میں لے لیا اور مقدمہ درج کردیا ۔