گھر کے باہر کھیلنے والے 7سالہ بچے کو اغوا کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے باہر کھیلنے والے سات سالہ بچے کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے محلہ اسلام نگر میں ضیاء اللہ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا سات سالہ بیٹا عثمان گھر کے باہر کھیل رہا تھا۔ اس دوران ملزمان نے اسے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ جس کے اغوا کا مقدمہ تو درج کر لیا گیا ہے لیکن ملزم پولیس کی گرفت میں نہ آسکے ہیں۔