مضر صحت خوردنی تیل تیار کرنے والا یونٹ سیل کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مضر صحت خوردنی تیل تیار کرنے والے یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔تھانہ ٹھیکری والا کے ۔
علاقے میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی جانب سے نجی یونٹ کو چیک کیا گیا۔ جہاں غیر قانونی طور پر مضر صحت خوردنی آئل تیار کر کے مارکیٹ سپلائی کیا جا رہا تھا۔ جس پر یونٹ سیل کرکے مالک کے خلاف واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔