مغوی 14سالہ لڑکا 3ماہ بعد بازیاب،ایک ملزم گرفتار

مغوی 14سالہ لڑکا 3ماہ بعد بازیاب،ایک ملزم گرفتار

شیر گڑھ (نامہ نگار) خبروں کی اشاعت پر 3 ماہ سے اغوا 14 سالہ لڑکے کو پولیس نے بحفاظت بازیاب کر کے ورثا کے حوالے کردیا ۔۔

مدرسے کا طالبعلم 14 سالہ کیشان لیاقت قریباً84 روز قبل پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا،جس کے اغوا کا مقدمہ شیر گڑھ پولیس نے درج کرلیا تھا، مگر کئی ماہ گزرنے پر بھی بازیابی ممکن نہ ہوسکی تھی، چند روزقبل بچے کے والد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور پولیس افسروں سے بچے کی بازیابی کا مطالبہ کیا تھا،پولیس نے سائنسی بنیادو ں پر تحقیقات کیں، ممکنہ تمام وسائل بروئے کار لاکر اوکاڑہ سے بچے کو بحفاظت بازیاب کر کے والدین کے حوالے کردیا، پولیس نے بچے کے اغوا میں ملوث ایک ملزم کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں