بچے کو سر پر چھرے مار کر زخمی کرنے والا گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) 2 سالہ بچے کو سر پر چھرے مار کر زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے بچے کے سر میں چھرے مارنے والے شخص کو گرفتار کیا۔
ملزم کو 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے فارسی چوک میں واقع گھر سے گرفتار کیا گیا۔ عیسیٰ والدہ کے ساتھ گلی میں جارہا تھا کہ ملزم نے اپنی ائیرگن سے بچے کو ڈرانے کی غرض سے فائر کیا۔ گن کا چھرا بچے کے سر پر لگا جس کے باعث بچہ بے ہوش ہوگیا۔ بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ملزم یاسر سے بندوق برآمد ،اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن یونٹ کے حوالے کردیا۔