سگیاں:رکشے سے61کلو 500گرام چرس برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)مجاہد سکواڈ ناکہ سگیاں نے لاکھوں روپے مالیت کی چرس کی بھاری کھیپ برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق ناکہ پر موجود پولیس نے مشکوک رکشے کو چیک کیا تو اس سے 61کلو500 گرام چرس برآمد ہو ئی ،ملزم سفیان کو تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا گیا، ملزم بیگم کوٹ سے لوڈر رکشہ میں منشیات لیکر آرہا تھا۔