بیوی کی غیرموجودگی میں ملازمہ سے زیادتی کا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس نے بیوی کی غیر موجودگی میں گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے والے کو گرفتار کرلیا۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق شادمان سے 15پر کال موصول ہونے کے بعد کارروائی کی گئی۔
ملزم طاہر کی بیوی کسی کام کے باعث گھر سے باہر گئی ہوئی تھی۔ملزم نے ملازمہ کو فون کرکے کام کے بہانے سے گھر بلایا۔ ملازمہ کے گھر پہنچنے پر ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔