سابقہ رنجش ، مخالفین نے شہری پر فائرنگ کر دی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر مخالفین نے مبینہ طور پر شہری پر فائرنگ کر دی۔تھانہ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 108 ج ب میں زبیر اسلم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
ملزم شہزاد اور اس کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے سابقہ رنجش کی بنا پر اس پر فائرنگ کر دی گئی۔ جس سے وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے اور اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔