گھر پر ناجائز قبضہ ، سامان چوری کرنے پر مقدمہ درج

جکھڑ (سٹی رپورٹر )گھر پر ناجائز قبضہ کرنے اور سامان چوری کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
محلہ بگائی والا کے رہائشی راشد جاوید نامی شخص نے تھانہ سٹی پولیس کو بتایا کہ صابر حسین نامی شخص اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جو کہ آتشی اسلحہ سے لیس تھے نے زبردستی گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گھر کی دیوارگرا دی اور گھر سے قیمتی سامان بھی چوری کرنے کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔