قیدی دم توڑ گیا، لاری اڈہ سے لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف واقعات کے دوران قیدی سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے ،پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق کیمپ جیل کا قیدی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا ،قیدی مزمل طیب کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر جانبر نہ ہو سکا ، دوسرے واقعہ میں لاری اڈا کے علاقے سے 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ،متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے جس کی شناخت نہ ہو سکی ہے ۔