قصور: 8موٹرسائیکلوں سمیت لاکھوں کاسامان چوری

قصور: 8موٹرسائیکلوں سمیت لاکھوں کاسامان چوری

قصور(نمائندہ دنیا) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی،موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں سے محروم کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق نند کا تکیہ کے قریب ڈاکوؤں نے نوراحمد سے 23ہزار نقدی، موبائل فون ، موٹرسائیکل چھین لی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چوری کی وارداتوں میں میانوالہ گنڈاسنگھ میں اعجاز کے کمرہ سے ٹیوب ویل کی موٹر ، ہلڑ کے پیمار کوٹ رادھاکشن میں ناظم حسین کے مچھلی فارم سے 2لاکھ 20ہزار روپے مالیت کی تھری کور تار، 2عدد انورٹر،الرحیم سٹی پتوکی میں ساجدعلی کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی ایل سی ڈی ،شیش محل نیابازار سے رحمان علی کی موٹرسائیکل،دولے والا سے محمدیاسر کی موٹرسائیکل ،مصطفی آباد بھوجہ سے تاجر علی کی موٹرسائیکل،کوٹ رادھاکشن سے نجی بینک کے باہر سے سردار محمد کی موٹرسائیکل ، مصطفی آباد دفتوہ سے محمداسلم کی موٹرسائیکل،کوٹ رادھاکشن سے مراتب علی کی موٹرسائیکل،طوطل پتوکی سے محمدامین کی موٹرسائیکل،ریڈ کریسنٹ ہسپتال پھول نگر کے باہر سے غلام شبیر کی موٹرسائیکل چوری گئی، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں