پیرمحل :چوری کی جھوٹی کال کرنے پر ملزم گرفتار

پیرمحل (نمائندہ دنیا )جانور چوری کی بوگس کال کرنے پر کالر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق موضع اروتی کے رہائشی پنوں ولد بابو نے پولیس ہیلپ لائن 15پر 9بکریاں چوری ہونے کی کال کی تو اے ایس آئی کاشف عمران نے موقع پر پہنچ کر تصدیق کی تو بکریاں چوری ہونے کی کال بوگس نکلی ۔ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔