زمیندار اور ساتھیوں پر لاٹھیوں،ہنٹروں سے تشدد،ملزم فرار،مقدمہ درج

زمیندار اور ساتھیوں پر لاٹھیوں،ہنٹروں  سے تشدد،ملزم فرار،مقدمہ درج

شاہ پور(نمائندہ دنیا )رقبہ قبضہ میں لینے کی رنجش پر چک پٹڑی شمالی میں چھ افراد نے ایک زمیندار نصرحیات اور اس کے ساتھیوں کو ہنٹروں ، لاٹھیوں سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔۔۔

 پولیس تھانہ شاہ پور نے مقدمہ درج کرلیا ہے نصرحیات نے رپورٹ درج کرائی کہ اس نے چک پٹڑی شمالی میں رقبہ خرید کیا تھا جس کا کچھ دن قبل 

قبضہ لیا تھا ، ملزمان کو رنج تھا گذشتہ صبح گیارہ بجے وہ اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ ڈیرہ پر موجود تھا کہ ملزمان عمر حیات ، فیضان ، مولا بخش ، مرید سلطان ، اللہ دتہ اور شہادت اقوام ماچھی ہنٹروں اور لاٹھیوں سے مسلح ہو کر آ گئے اور نصرحیات و اس کے رشتہ داروں ظفر، ممتاز، اسلم پر ہنٹروں اور لاٹھیوں سے وار کر کے انہیں زخمی کر دیا ۔ لڑائی جھگڑا دیکھتے ہوئے کسی نے 15 پر کال کر دی جس سے پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کو دیکھ کر ملزمان فرار ہو گئے ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں