بھٹہ مالک کی ملازم کی 14سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی

بھٹہ مالک کی ملازم کی 14سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی

شاہ پور (نمائندہ دنیا )قصبہ حسین شاہ میں بھٹہ مالک نے بھٹہ پر ملازم محمد ممتاز کی چودہ سالہ نابالغ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔۔۔

 بھٹہ مزدور محمد ممتاز کی رپورٹ نے پولیس تھانہ شاہ پور نے بھٹہ مالک جاوید اقبال عرف بابر سکنہ سمندری ضلع فیصل آباد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، محمدممتاز نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کی چودہ سالہ بیٹی سحری کے وقت رفع حاجت کیلئے باہر گئی جہاں اسے اکیلا دیکھ کر بھٹہ مالک نے اسے پکڑ لیا اور اپنے دفتر لے جا کر اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی ، جب اس کی بیٹی کافی دیر نہ آئی تو وہ اسے تلاش کرنے نکلا اور بھٹہ میں اس کو حالت غیر میں دیکھ کر پولیس کو رپورٹ درج کرا دی پولیس نے مقدمہ درج کر کے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں