فیسکو دفتر پر دھاوا، ملزمان سامان بھی چوری کر کے لے گئے ،مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیسکو دفتر میں دھاوا بولتے ہوئے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ سامان چوری کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ساندل بار کے علاقے امین پور بنگلہ میں واقعہ فیسکو دفتر میں ملزمان نے دھاوا بول دیا اور دفتر میں موجود سرکاری اہلکاروں کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ بجلی کے میٹرز اور دیگر سامان چوری بھی کرلیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔