مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور زیر حراست

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 228 ر۔ب میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو روک کر چیک کیا، جس میں نصب کیا گیا غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیواء حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔