تتلے عالی:لڑکے پر وحشیانہ تشدد ،ہاتھ پائوں توڑ دئیے

تتلے عالی:لڑکے پر وحشیانہ  تشدد ،ہاتھ پائوں توڑ دئیے

تتلے عالی(نامہ نگار )بلوکی ورکاں میں مسلح افرادنے لڑکے کے ہاتھ پاؤں کی ہڈیاں توڑ دیں۔

 نواحی گاؤں بلوکی ورکاں کے رہائشی عبدالغفور کا بیٹا مقبول اوربھتیجا قاسم کھیتوں میں چارالینے گئے کہ 3 موٹر سائیکلوں پر عمیر،بلال، کامران، عمیر مغل وغیرہ دھمکیاں دینے لگے ،ملزموں نے ہوائی فائرنگ کی اور بعد ازاں اٹھا کرسڑک پر لے آئے ، تشدد کرکے مقبول کے ہاتھ پاؤں کی ہڈیاں توڑ دیں اور فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں