جھپٹا مارنے والا گروہ پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) اقبال ٹاؤن پولیس نے گن پوائنٹ پر جھپٹا مارنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائی کے دورا ن گن پوائنٹ پر موبائل فون اور لیڈیز سے پرس چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان اویس اور فاروق کو گرفتار کر کے 03 موبائل فونز پستول 30 بور بمہ گولیاں اور موٹرسائیکل برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے ۔