4مشکوک ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

4مشکوک ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

لاہور(کرائم رپورر)شالیمار ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مشکوک ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان شارع عام پر سرعام اسلحہ کی نمود و نمائش کر کے عوام خوف وہراس پھیلا رہے تھے ،ڈولفن ٹیم نے تعاقب کر کے ملزمان کو گندی بمبی کے قریب گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 4پستول، گولیاں اورمیگزینز برآمد کر لیا گیا۔ملزمان عظیم،حنیف، خالد اوررفیع کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شالیمار کے حوالے کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں