جھنگ :ڈاکوؤں نے بینک کے باہر شہری کو لوٹ لیا، مزاحمت پر تشدد

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ بھکر روڈ پر واقع بینک کے باہر 40سالہ شخص کے ساتھ ڈکیتی ،مزاحمت پر تشدد کرکے زخمی کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ رشید چوک کے رہائشی 40 سالہ آصف سجاد کو نامعلوم افراد نے جھنگ بھکر روڈ پر واقع بینک کے باہر روک لیا اور اس سے نقدی اور دیگر سامان چھین لیا، ملزموں نے مزاحمت کرنے پر اسے تشدد کا بھی نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا،اطلاع پر ریسکیو 1122کی ٹیم نے زخمی آصف کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔