جلالپور جٹاں:یو نیو رسٹی طالبعلم سے بدفعلی،ویڈیو وائرل ،2 ملزم گرفتار
جلالپور جٹاں (نامہ نگار )طالبعلم کے ساتھ بدفعلی کرکے ویڈیو وائرل کرنے والے 2ملزم گرفتار کرلئے گئے۔
تھانہ صدر جلالپورجٹاں پولیس کو بابر سلیم نے 13 مارچ 2025 کو اطلاع دی کہ میرا بیٹا یونیورسٹی میں پڑھتاہے ،ڈیڑھ سال قبل بلال وغیرہ تین افراد نے اسلحہ کے زور پر ایک ڈیر ے پر لے جاکر بدفعلی کی اور ویڈیو بنالی، اب ملزم بضد ہیں کہ ہمارے ساتھ تعلق بنائے رکھو، منع کرنے پر انہوں نے ویڈیو وائرل کردی ۔پو لیس نے مقدمہ درج کرکے محمد علی سکنہ سوہل اوربلال سکنہ بھاگوال خورد کوگرفتار کرلیا، ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔